ضرب عضب : جیٹ طیاروں کی بمباری،40 شدت پسند ہلاک

بدھ 17 ستمبر 2014 14:05

ضرب عضب : جیٹ طیاروں کی بمباری،40 شدت پسند ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت چالیس دہشتگرد ہلاک جبکہ پانچ ٹھکانے اور اسلح ڈپو بھی تباہ ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کی طرف رواں دواں ہے اور شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمالی علاقے نوائی کلی اور زرام اثر میں جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت چالیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانوں سمیت اسلحہ کا ڈپو بھی تباہ کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق فضاائی کارروائی میں دہشتگردوں کا گولہ بارود بھی بڑے پیمانے پر تباہ ہوا

متعلقہ عنوان :