سیاسی بحران میں ثالثی ، جماعت اسلامی میں اختلافات پیدا ہوگئے

بدھ 17 ستمبر 2014 14:22

سیاسی بحران میں ثالثی ، جماعت اسلامی میں اختلافات پیدا ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے ایک اہم اجلاس میں ارکان کے درمیان اختلاف رائے کا انکشاف ہوا ہے ، کچھ ارکان نے حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، سینئر پارٹی رہنما نے بتایا کہ کچھ ارکان نے جماعت کے غیر مشروط کردار پر تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں سراج الحق نے شوری ارکان کو اعتماد میں لیا گیا ۔ جماعت اسلامی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کچھ ارکان نے اس حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا، جماعت اب بھی سیاسی بحران کو حل کرنے میں کردار ادا کرتے رہے گی،مذاکرات کے دوران حکومت اور دھرنے والی جماعتوں کے سخت موقف کی بنا پر ہی شوریٰ ارکان نے مایوس ہوکر اس معاملے سے علیحدہ ہونے کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ عنوان :