وی آئی پی کلچر پر تعجب ہے، ادارے صحیح کام کریں تو عوام کو ایسا نہ کرنا پڑے، سپریم کورٹ

بدھ 17 ستمبر 2014 14:35

وی آئی پی کلچر پر تعجب ہے، ادارے صحیح کام کریں تو عوام کو ایسا نہ کرنا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے وی آئی پی کلچر پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کا دروازہ بند بھی ہو جائے تو چاہے صدر بھی آئے دروازہ بند رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں سانگھڑ آلودگی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ وی آئی پی کلچر پر تعجب ہے، ہر آدمی وی آئی پی بنا ہوا ہے ویڈیو دیکھ کر اطمینان بھی ہوا اور بے اطمینانی بھی ہوئی اور یہی ایک مسئلہ ہے کہ مسافروں کو قانون نافذ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے صحیح کام کریں تو عوام کو یہ کام نہ کرنا پڑے، عرصے سے جہاز سے سفر کر رہا ہوں، آج تک دیر نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :