اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام، پرویز خٹک پر مقدمہ درج

بدھ 17 ستمبر 2014 14:52

اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام، پرویز خٹک پر مقدمہ درج

اسلام آباد، راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پولیس کانسٹیبل سے موٹرسائیکل اور امریکی کٹ چھیننے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار سمیت دو ملازموں کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، دوسری جانب پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 10 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگ یا۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ پولیس کو سپیشل برانچ کے اے ایس آئی ضمیر نے بتایا کہ مدعی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار ساجد محمود پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے پاس ڈیوٹی پر تھے کہ پی ٹی آئی کے دس سے بارہ نامعلوم کارکنان خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے پاس لے گئے اور ہمیں حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔تھانہ بہارہ کہو کے ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار احمد نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دو سے تین سو نامعلوم مشتعل کارکنوں نے کانسٹیبل امتیاز علی سے اس کا موٹرسائیکل اور تین امریکی کٹیں چھین لیں،پولیس نے مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :