وزیراعظم کی اہلیہ اور بچوں کوپروٹوکول دینے والاافسر معطل

بدھ 17 ستمبر 2014 15:05

وزیراعظم کی اہلیہ اور بچوں کوپروٹوکول دینے والاافسر معطل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز اور ان کے تین بچوں کو پروٹوکول دینے والے قومی ایئرلائن کے آفیسر کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز،بیٹی مریم نواز اور ان کے تین بچے اپنی ملازمہ روبینہ کے ہمراہ پی کے 757 پر لندن چلے گئے ۔اس دوران ایک چینل پر یہ خبر آنے کے بعد کہ وزیراعظم کے اہل خانہ کے ساتھ لاہور سے لندن جانے والی ملازمہ روبینہ کی اکانومی کلاس کی نشست کو اپ گریڈ کرکے کلب کلاس میں منتقل کردیا گیا، اعلیٰ حکام نے انہیں پروٹوکول دینے والے گروپ 4 کے آفیسر صابر حسین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :