ملک میں مغربی تہذیب کونافذ نہیں ہونے دیں گے، فضل الرحمان

بدھ 17 ستمبر 2014 15:50

ملک میں مغربی تہذیب کونافذ نہیں ہونے دیں گے، فضل الرحمان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک سے وفاداری میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، مغربی تہذیب کو نافذ کرنے کے خلاف کوشش کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذہبی دنیا کو بدنام کرنا بین الاقوامی ایجنڈا ہے، ہم اس صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں ناچنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، تبدیلی اور انقلاب کی صرف دلیلیں دی جا رہی ہیں، 30 سال میں معیشت کو اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا 30 روز میں ہوا ہے، چینی صدر ایک بڑا پیکیج لے کر پاکستان آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی قومیت، فرقہ واریت کی بناءپر لوگوں کی گردنیں کاٹی جا رہی ہیں جبکہ قتل کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔