بے شمار دولت اور پیار کرنیوالا دل24سالہ جرمن ماڈل کومل گیا

بدھ 17 ستمبر 2014 16:21

بے شمار دولت اور پیار کرنیوالا دل24سالہ جرمن ماڈل کومل گیا

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) بے شمار دولت اور پیار کرنے والے دل کے مالک آسٹرین ارب پتی نے اکیاسی سال کی عمر میں چوبیس سالہ جرمن ماڈل کے ساتھ گھر بسالیا۔ رچرڈ لوگنر اور کیتھی شمٹز عمر میں ستاون سال کا فرق ہے، مگر دل کیا کرے جب کسی کو کسی سے پیار ہوجائے۔ آسٹرین ارب پتی اور جرمن حسینہ نے ویانا میں بیاہ رچالیا۔

(جاری ہے)



جواں سال دلہن اور زائد العمر دلہا شاہی سواری میں شہر کی تاریخی عمارت پہنچے، تقریب کے دوران مدھر موسیقی سر بکھیرتی رہی، تالیوں کی گونج میں رچرڈ نے کیتھی کو انگوٹھی پہنائی، اندر جاری تقریب کی خوشی میں باہر بینڈ باجے،اور ڈھوتاشے بجائے جارہے تھے۔



جرمن اور آسٹرین میڈیا نے اس ملن کو خصوصی کوریج دی، شادی میں شرکت کیلئے امریکن ماڈل کم کارڈیشن خصوصی طور پر ویانا آئی تھیں۔ س

متعلقہ عنوان :