خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 17 ستمبر 2014 16:32

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات ،ملاکنڈ دیر اور تیمرہ گرہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 89کلو میٹر تھی،زلزلے سے تا حال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔