وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

بدھ 17 ستمبر 2014 16:41

وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کی گدو میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ گدو بیراج کے معائنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی آ گئی جس کے باعث اسے ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق لینڈنگ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :