روس کی یورپ اور جنوبی امریکا سے پھلوں کی برآمد پر پابندی، پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے نئی راہیں کھل گئیں

بدھ 17 ستمبر 2014 16:53

روس کی یورپ اور جنوبی امریکا سے پھلوں کی برآمد پر پابندی، پاکستانی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) روس کی جانب سے یورپ اور جنوبی امریکا سے پھلوں کی برآمد پر پابندی نے پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے نئی راہیں کھول دیں، پاکستان کا بیس رکنی وفد نمائش میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ماسکو میں پھلوں اور سبزیوں کی نمائش میں 70 ممالک شریک ہیں، 6 پاکستانی کمپنیز بھی سٹالز لگائیں گی، روس کی جانب سے یورپ اور جنوبی امریکا سے فروٹ کی درآمد پرعائد پابندی سے پاکستانی برآمدکنندگان کو فائدہ ہوگا، تاہم پاکستان اور روس کے درمیان براہ راست بینکنگ سروس کی عدم دستیابی مشکلات کا سبب ہے، پھلوں اور سبزیوں کے لحاظ سے روس 2 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے، جس کا 5 سے 10 فیصد حصہ پاکستان حاصل کر سکتا ہے۔

واضح رہے پاکستان روس کو کینو، آلو اور دیگر اجناس کم مقدار میں برآمد کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :