پاکستانی ہیکر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،گوگل بھی حیران
بدھ 17 ستمبر 2014 17:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے رافے بلوچ نے گوگل کے اینڈرائڈ براﺅزر میں ایک تشویشناک نقص کا سراغ لگالیا ہے اور ان کی نشاندہی پر بالآخر گوگل نے اسے درست کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ رافے کا کہنا ہے کہ انہوں نے Same-Origin Policy Bypass نامی خامی کا پتہ چلانے کے بعد گوگل کو اس کی اطلاع دی لیکن دو ہفتے تک کوئی جواب موصول نہ ہوا اور بالآخر جواب آیا ہی تو یہ کہ اس نقص کے گوگل کی ٹیم کو کوئی شواہد نہیں مل سکے۔
رافے بلوچ نے اگست 13 کے دن گوگل اینڈرائڈ ٹیم کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا تھا کہ اگر کوئی صارف ان کے زیر کنٹرول ویب سائٹ کو استعمال کرتا ہے تو وہ براﺅزر کی خامی کو استعمال کرتے ہوئے صارف کے براﺅزر پر کھولے گئے ٹیب کی معلومات حاصل کرسکتا ہے۔(جاری ہے)
یہ مسئلہ گوگل کے اینڈرائڈ براﺅزر میں موجود ہے اور ایندرائڈ استعمال کرنے والے تقریباً 75 فیصد ڈیوائسس میں موجود ہے۔
یہ خصوصاً اُن ڈیوائسس پر پایا جاتا ہے کہ جو اینڈرائڈ 4.4 سے پہلے کے ورژن استعمال کررہے ہیں اور سونی کے ایکسپیریا، ٹیپو، سام سنگ گلیکسی، ایچ ٹی سی وائلڈ فائبر اور موٹرولا میں بھی یہ مسئلہ موجود ہے۔ خوش قسمتی سے بالآخر گوگل کے اینجئنیر بھی اس نقص کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے اور کمپنی کی اینڈرائڈ سکیورٹی ٹیم کے جوش آرمر کی طرف سے رافے بلوچ کو ایک اور ای میل بھیجی گئی جس میں بتایا گیا کہ مسلسل ٹیسٹنگ سے کمپنی نے نقص کی موجودگی کا تصدیق کرلی ہے اور اسے درست کرنے کیلئے کام جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.