Live Updates

سرگودھا”پولیس کی پھرتیاں“ سرکاری ملازمین کو پی ٹی آئی کا کارکن ظاہر کرکے حکام کو خوش کرنے کیلئے نظر بند کردیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2014 17:42

سرگودھا”پولیس کی پھرتیاں“ سرکاری ملازمین کو پی ٹی آئی کا کارکن ظاہر ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) ”پولیس کی پھرتیاں“ سرکاری ملازمین کو پی ٹی آئی کا کارکن ظاہر کرکے حکام کو خوش کرنے کیلئے نظر بند کردیا گیا ‘ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہونیوالی گرفتاریوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول 132 جنوبی کے ایجوکٹیڈ محمد عدنان کو بھی گرفتار کرلیا سکول کے ہیڈ ماسٹر کو معلوم ہونے پر ڈی سی او سرگودھا کو درخواست بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کا کارکن ظاہر کرکے جس شخص کو گرفتار کیا ہے وہ سکول میں ٹیچر کے فرائض منصبی ادا کررہا ہے اور اس کا کسی بھی جماعت سے تعلق نہ ہے لہذا ٹیچر محمد عدنان کو فوری طور پر رہاء کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :