سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

بدھ 17 ستمبر 2014 18:42

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ فاضل جج نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل جوڈیشل ٹربیونل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کر کے رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے مگر پنجاب حکومت اس رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لا رہی، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل انیس اے کے تحت معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے لہذا حکومت کو جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ اس درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں جس کی تشریح کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینا مناسب ہو گا، عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل کی سفارش کرتے ہوئے اس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :