ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستاہوگیا

بدھ 17 ستمبر 2014 18:46

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستاہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستاہوگیا۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1237ڈالر پر آگئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار900روپے سے کم ہوکر47ہزار800روپے ہوگئی اسی طرح86روپے کی کمی سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت40ہزار971روپے ہوگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت740روپے کی سطح پربدستور برقراررہی۔