Live Updates

تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکن آپس میں لڑگئے

بدھ 17 ستمبر 2014 19:46

تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکن آپس میں لڑگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکن آپس میں لڑ پڑے ،جھگڑے کے نتیجہ میں ایک کارکن کا سر پھٹ گیا،عمران خان کی ہدایت کے با وجود کارکنان نے جھگڑا ختم نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں ڈنڈا بردار کارکن آپس میں لڑ گئے،جھگڑا ختم نہ کرنے پر عمران خان نے درخواست کی لڑائی بند کرو،یہ آپس میں لڑنے کا وقت نہیں،کارکن آپس میں لڑائی نہ کریں لیکن کارکنان عمران خان کی ہدایت کے با وجود جھگڑتے رہے اور اسی دھینگا مشتی میں ایک کارکن کا سر پھٹ گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :