Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،

21 ستمبر کو کراچی میں تحریک انصاف کے تحت عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائیگا،عمران خان خطاب کریں گے

بدھ 17 ستمبر 2014 20:23

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسی حوالے سے اتوار 21 ستمبر کو کراچی میں تحریک انصاف کے تحت ایک عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اہم خطاب کریں گے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو جلسے کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ترجمان جمال صدیقی کے مطابق تحریک انصاف سندھ کی کور کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات) کو ہوگا جس میں جلسے کا مقام طے کرنے اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے مزار قائداعظم سے متصل گراؤنڈ جناح باغ، نشتر پارک، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈ یا تین تلوار کلفٹن کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ کور کمیٹی کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت مزار قائد پر جلسہ عام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات