ہالینڈمیں شدیددھند کے باعث 150 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، دو افراد ہلاک ،

جنوبی صوبے زی لینڈ میں گوز اور مڈل بورو شہروں کے درمیانی حصے میں موٹر وے پر تین مختلف مقامات پر حادثات ہوئے

بدھ 17 ستمبر 2014 20:26

ہالینڈمیں شدیددھند کے باعث 150 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، دو افراد ہلاک ،

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء ) ہالینڈ میں دھند کے باعث ڈیڑھ سو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اورچھبیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ موٹر وے کئی گھنٹے بند رہی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہالینڈ کے جنوبی صوبے زی لینڈ میں گوز اور مڈل بورو شہروں کے درمیانی حصے میں موٹر وے پر تین مختلف مقامات پر حادثات ہوئے ، جن میں ایک سو پچاس کاروں کو نقصان پہنچا ہے، یہ حادثات صبح کے وقت پیش آئے جب دفاتر اور سکول جانے والوں کا رش ہوتا ہے،50 سے زائد ایمبولینسوں نے امدای کارروائیوں میں حصہ لیا، حادثات کے باعث موٹر وے کئی گھنٹے بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غیر متوقع دھند نے ملک کے جنوب مغربی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :