Live Updates

عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 7ٹرک روانہ کر دئیے گئے

بدھ 17 ستمبر 2014 20:27

عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 7ٹرک ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر عمران خان فاؤنڈیشن نے جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری اور شجاع آباد ( ملتان) کے سیلاب سے متاثرین بہن بھائیوں کیلئے امدادی سامان کے سات ٹرک روانہ کر دئیے ہیں جس میں آٹا ،چینی،دالیں ،چائے،خشک دودھ،پانی سمیت دیگر ضرورت کی اشیاء شامل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ اور اس سے پہلے بھیجے گئے سامان کی تمام مالیت 80لاکھ سے زائد ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ایک کروڑ چودہ لاکھ مالیت کے خیمے بھی بھیجے جائیں گے ، مزیدسامان کے امدادی ٹرک جمعہ کے روز روانہ ہونگے ۔ اس سے پہلے عمران خان فاؤنڈیشن حویلیاں( آزاد کشمیر) چنیوٹ اور جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ 1500خاندانوں کی امداد بھی کر چکی ہے ۔ عمران خان نے گزشتہ دنوں سیالکوٹ ، چنیوٹ اور جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا اور متاثرین نے عمران خان کو اپنی درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ عمران خان فاؤنڈیشن کے رضاکار محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والے افراد اور سیلاب زندگان کے لئے امدادی سرگرمیوں میں زور و شور سے مصروف ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :