وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم، عید قربان کنٹینر پر کرنے کی تجویز، کور کمیٹی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی

بدھ 17 ستمبر 2014 20:28

وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم، عید قربان کنٹینر پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور تحریک کو ملک گیر سطح پر بڑھانے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق شرکاءنے وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے، حکومت مخالف تحریک کو ملک گیر سطح پر بڑھانے اور عمران خان کے مختلف شہروں کے دوروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے جہاں احتجاجی جلسوں سے خطاب بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کو حکومت سے مذاکرات کرنے والی مذاکراتی کمیٹی نے بریفنگ دی جس دوران بتایا گیا کہ حکومت کا ساڑھے پانچ مطالبات پر اتفاق کا دعویٰ سچ نہیں بلکہ حکومت سے تو ڈیڑھ مطالبات پر بھی اتفاق نہ سکا ہے۔ اجلاس کے دوران عمران خان نے عید قربان کنٹینر پر ہی کرنے کی تجویز بھی دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ اتوار کے روز کراچی کا دورہ کریں گے اور تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :