وزیراعلیٰ پنجاب نے قاسم بیلا میں جہیز دریابرد ہونے والی بچیوں کے والدین کو مالی امداد کے چیک دیئے،” شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ہی ہمارے دکھوں کا مداوا کرسکتا تھا“متاثرہ خاندان کی دعائیں

بدھ 17 ستمبر 2014 20:44

وزیراعلیٰ پنجاب نے قاسم بیلا میں جہیز دریابرد ہونے والی بچیوں کے والدین ..

ملتان /لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے قاسم بیلا کا دورہ کیا اورامدادی کیمپ میں متاثرین سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے دور ے کے دوران ان 2بچیوں اور والدین سے ملاقات کی جن کاجہیز سیلابی پانی میں بہہ گیا تھا ۔ وزیراعلیٰ نے سیلابی پانی میں جہیز دریابرد ہونے والی 2بچیوں شازیہ اورنادیہ کے والدین کو مالی امداد کے چیک دےئے۔

(جاری ہے)

والدین اور بچیوں نے وزیراعلیٰ کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ہی ہمارے دکھوں کا مداوا کرسکتا تھااور وہ اپنے وعدے کے مطابق ہماری دادرسی کے لیے یہاں پہنچے ہیں جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ یادرہے کہ تحصیل صدر ملتان کے موضع اکبرپور کے رہائشی خادم حسین اور فاطمہ بی بی کی 2 بیٹیوں شازیہ اورنادیہ کے جہیز کا سامان سیلاب کے پانی میں بہہ گیا تھا اوروزیراعلیٰ نے میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی واقعہ کا نوٹس لیا تھا اوراعلان کیا تھا کہ بچیوں کے جہیز بہہ جانے سے ہونے والا نقصان پورا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :