جوہری پروگرام قبول ہے نہ ایران دنیا کو مطمئن کرسکا، امریکا

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:23

جوہری پروگرام قبول ہے نہ ایران دنیا کو مطمئن کرسکا، امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران کی موجودہ افزودگی قبول نہیں اور نہ ہی وہ دنیا کو اپنے جوہری پروگرام کے حوالے مطمئن کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق امریکا کی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی موجودہ افزودگی کے حوالے سے دنیا کو مطمئن نہیں کر سکتا جب کہ ایران کے جوہری پروگرام کی موجودہ افزودگی کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کے جوہری پروگرام کی مقدار اور وسعت کا بھی پتہ نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تہران بات چیت کے شروع ہونے والے نئے دور میں اس حوالے سے مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا۔ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری توانائی کے حوالے سے بنے عالمی پیمانے کو ماننا چاہیئے، اگر تہران اپنے جوہری پروگرام کی افزودگی کے حوالے سے دنیا کو مطمئن کر دیتا ہے تو امریکا اس سر درد کرنے والے مذاکرات کاحصہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے کہ ان کا پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور اس سے دنیا کو کوئی خطرہ نہیں تو دنیا ایران پر اس حوالے سے لگنے والی پابندیاں اٹھا لے گی۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے جو پیش کش کی گئی ہے وہ تہران کے پرامن جوہری پروگرام کیلئے صاف، لچکدار اور متوازن اور سائنسی بنیادوں کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :