ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم اسیسنز کریڈ یونیٹی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:28

ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم اسیسنز کریڈ یونیٹی کا ٹریلر ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء ) ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم اسیسنز کریڈ یونیٹی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرز یوبی سافٹ کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور ویڈیوگیم میں چار ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسیسنز سلسلے کی ساتویں کڑی میں کئی نئے مشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ فین ٹم بلیڈ کے ماہر سمیت کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتارجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم28اکتوبرکو لانچ کی جائیگی جو مائیکرو سافٹ ونڈوز پلے سٹیشن فور اورایکس باکس ون پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔