رنبیر کپور میری زندگی کا اہم حصہ ہیں ، کترینہ کیف

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:35

رنبیر کپور میری زندگی کا اہم حصہ ہیں ، کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ ادکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ رنبیر کپور ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں، شادی کے بارے میں ابھی تک نہیں سوچا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اعتراف کیا ہے کہ رنبیر کپور ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی شادی نہیں کرنے جا رہی ہوں اور نہ ہی میں نے اس بارے میں ابھی سوچا ہے۔گذشتہ سال کترینہ اور رنبیر کی چھٹیوں کی تصاویر کے افشاء ہونے سے وہ بے حد خفا ہو گئی تھیں، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت برا لگا تھا کہ میڈیا کو اس طرح میری پرسنل زندگی میں جھانکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔