سیاسی جماعتیں دیگر جماعتوں کے رہنماوں کی عزت کریں، شرجیل میمن

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:48

سیاسی جماعتیں دیگر جماعتوں کے رہنماوں کی عزت کریں، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں،بلاول بھٹو زرداری پاکستانی شہری ہیں،پاکستان میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں، اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے راہ نما ہیں،بھٹو خاندان نے جمہوریت اور عوام کے لیے جانوں کے نذرانے دیے ہیں،بلاول بھٹو زرداری پاکستانی شہری ہیں،پاکستان میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ دیگر جماعتوں کے رہنماوں کی عزت کریں،غلط بات کا جواب غلط زبان سے نہیں دینا چاہتے،سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ کے غیرت مند عوام صوبے کی تقسیم کو قبول نہیں کریں گے،کچھ لوگوں کو سندھ کے عوام کی محبت پسند نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :