بھارت : بد قسمتی کا خوف ، بندر مرنے پر دیہاتیوں نے سر منڈوا لئے

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:26

بھارت : بد قسمتی کا خوف ، بندر مرنے پر دیہاتیوں نے سر منڈوا لئے

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بندر کی موت ایک تالاب میں ڈوب جانے کی وجہ سے ہوئی جب وہ کچھ کتوں سے اپنا پیچھا چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس خوف سے کہ بندر کی موت ان کے لیے بد قسمتی لا سکتی ہے ، دیہاتیوں نے ہندو رسومات کے مطابق بندر کی لاش کو جلا دیا۔ اس موقع پر 700 دوسرے لوگوں نے بھی اپنے سر منڈوائے۔

(جاری ہے)

ہندو رسم و رواج کے مطابق بندروں کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور بھارت بھر میں بندر دیوتا یعنی ہنومان کے لیے مندر کھڑے کیے جاتے ہیں۔ ہنومان کوعام طور پر ایک انسانی جسم کے ساتھ دکھایا جاتا ہے ، جس کے ساتھ بندر کا سرخ چہرہ اور ایک دم ہوتی ہے۔ ہنومان کے پیروکاروں کا یقین ہے کہ ان کی عبادت کرنے سے وہ کسی بھی خوف یا خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :