بہت جلد بھارت روانہ جاؤنگی، بھارت فلم میں کام کے حوالے سے معاملات فائنل کرونگی ‘ اداکارہ لیلیٰ

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:36

بہت جلد بھارت روانہ جاؤنگی، بھارت فلم میں کام کے حوالے سے معاملات فائنل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء ) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ اصلاحی اور معیاری فلمیں وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے تما م سینئرز کو آگے آنا ہوگا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں اندر کے لوگ ملوث ہیں ۔برادری ازم پرمبنی فلموں نے فلم انڈسٹری کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں اہم کردار اد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امرکی ہے کہ نئے موضوعات پر با مقصد اور معیاری فلمیں بنائی جائیں اورنئے فنکاروں کو متعارف کروایا جائے ۔ اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ دور حاضر میں چند ڈائریکٹر اچھی فلمیں بنارہے ہیں مگر یہ انڈسٹری کی دوبارہ بحالی اور بقا ء کیلئے ناکافی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد بھارت روانہ جاؤں گی جہاں نئی بھارت فلم میں کام کے حوالے سے معاملات فائنل کرونگی جس کیلئے پر عزم اورپر امید ہوں ۔

متعلقہ عنوان :