اداکارہ و کمپیئرر عائشہ ثناء کل اپنی بیالیسویں سالگرہ منائیں گی

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:39

اداکارہ و کمپیئرر عائشہ ثناء کل اپنی بیالیسویں سالگرہ منائیں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء )اداکارہ و کمپیئرر عائشہ ثناءکل جمعہ کو اپنی بیالیسویں سالگرہ منائیں گی ۔عائشہ ثنا ء 19ستمبر 1972کو پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا اور خوب شہرت پائی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا ۔عائشہ ثناء پی ٹی وی میں مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں ۔اداکارہ نے سالگرہ منانے کے لئے ملبوسات کی تیاری کے ساتھ قریبی دوستوں کو بھی مدعو کرنے کے لئے فہرست ترتیب دیدی ہے ۔اداکارہ اپنی بیالیسیویں سالگرہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منائیں گی ۔