سخاوت ناز کو الحمرا ہال کی پارکنگ میں پرستاروں نے گھیر لیا، آٹو گراف ، تصویریں بنواتے رہے

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:39

سخاوت ناز کو الحمرا ہال کی پارکنگ میں پرستاروں نے گھیر لیا، آٹو گراف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے ورسٹائل کا میڈین اداکار سخاوت ناز کو الحمرا ہال کی پارکنگ میں پرستاروں نے گھیر لیا ۔ اداکار سخاوت ناز ان دنوں الحمرا ہال نمبرlمیں اسٹیج ڈرامہ ”لو مارچ “میں پرفارم کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جب وہ ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلنے لگے تو الحمرا کی پارکنگ میں پرستاروں نے انہیں گھیرے میں لے لیا ۔

پرستاروں نے ان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سخاوت ناز نے اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اورآٹو گراف بھی دیے ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے پرستاروں اورچاہنے والوں کی محبت ہے کہ وہ میرے کام کو پسند کرتے ہیں جومیرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔