بلاول بھٹو زرداری بھا ری بھرکم پروٹوکول کے جھر مٹ میں سکھر بیراج پہنچ گئے

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:26

بلاول بھٹو زرداری بھا ری بھرکم پروٹوکول کے جھر مٹ میں سکھر بیراج پہنچ ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھاری بھر کم پروٹوکول کے ہمراہ سکھر بیراج پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سیلاب سے بچاﺅ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 35گاڑیوں کے بھاری بھر کم و ی وی آئی پی پروٹوکول کے ہمراہ سکھر بیراچ پہنچ گئے ہیں ، بلاول زرداری کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان بھی سکھر بیراج پہنچے ہیں ۔

بلاول بھٹو کی آمد سے قبل شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور دکانوں کو بند کر وا دیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ یہی وی وی آئی پی پروٹوکول پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار کے اس وقت گلے پڑ گیا تھا جب پی آئی اے کی اسلام آبا د جانے والی پرواز کے لیٹ ہونے کے باعث مسافروں نے ان کو جہاز سے نیچے اتر نے پر مجبور دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :