وکی لیکس نے جرمن کمپنی کے جاسوسی سافٹ ویئر کا بھانڈا پھوڑ دیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:50

وکی لیکس نے جرمن کمپنی کے جاسوسی سافٹ ویئر کا بھانڈا پھوڑ دیا

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) وکی لیکس نے جاسوسی سوفٹ وئیر بنانے والی جرمن کمپنی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک سوفٹ وئیر کے خریداروں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وکی لیکس کے مطابق جرمن کمپنی کا تخلیق کردہ جاسوسی سوفٹ وئیر فن فشر کمپیوٹرز ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، کی جاسوسی کیلئے استعمال ہوتاہے اور کمیونیکشن سسٹم میں مداخلت ، سسٹم کی ریموٹ مانیٹرنگ ، سافٹ وئیر ہیکنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جاسوسی سوفٹ وئیر تمام موبائل آپریٹنگ سسٹمز سے ڈیٹا بھی حاصل کر سکتا ہے، سوفٹ وئیر کے خریداروں میں پاکستان ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ ، ویت نام ، بیلجئیم ، ہالینڈ ، سنگاپور ، بنگلہ دیش ، اٹلی ، بحرین ، نائیجریا ، قطر ، منگولیا ، سلواکیہ کی حکومتیں اور ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :