بلاول زرداری کی سکھر آمد ،وی آئی پی موومنٹ کی نئی تاریخ رقم

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری سکھر پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلاول زرداری 35گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ہمراہ سکھر پہنچے ۔ان کے ہمراہ وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،شیری رحمن ،بچل شاہ ،اویس مظفر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سکھر پہنچنے پر وی آئی پی موومنٹ کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔ان کی آمد کے موقع پر سکھر شہر کے تمام محلے اور بازاروں کو بند کردیا گیا ۔کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہ تھی جبکہ شہری اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے بلاول بھٹو زرداری کے عظیم الشان قافلے کو چھپ چھپ کر دیکھتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :