چنیوٹ ،ماں نے دیور سے ملکر حقیقی بیٹا قتل کردیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 19:48

چنیوٹ ،ماں نے دیور سے ملکر حقیقی بیٹا قتل کردیا

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) ماں نے دیور سے ملکر حقیقی بیٹا قتل کردیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر134لونے کا رہائشی مظہر ولد کمیر نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اس کی دوسری بیوی کوثر پروین کے عشق میں اس کا دیوراظہر مبتلا ہوگیا اور متعدد دفعہ بھائی کو طلاق دینے کا مطالبہ کیا لیکن مظہر نے اسے طلاق دینے سے انکار کیا تو اس نے بھابھی کوثر پروین پر زور دیا اور محبت کا یقین دلایا جس پر کوثر نے اظہر کو اپنی اولاد اورشوہرمظہر کو راستے سے ہٹانے کا مشورہ دیاجس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اظہر نے گذشتہ روز اپنا سات سالہ بھتیجا حسنین کو سکول واپسی پر اغواء کرکے قتل کردیا اور اس کی نعش فصلوں میں پھینک دی پولیس نے نعش برآمد کرکے معاملہ تفتیش کی تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی جس پر پولیس نے اظہر اور اس کی بھابھی کوثر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :