ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، بجلی کا شارٹ فال 5500 میگاواٹ ہو گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:15

ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، بجلی کا شارٹ فال 5500 میگاواٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ بجلی کے ہائیڈل اور تھرمل پاور پلانٹس کی پیداوار میں 3500 میگاواٹ کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 5500 میگاواٹ ہو گیاہے۔ جس سے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے اور دوسرے شہروں میں 14 سے 16 گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گھروں اور مساجد میں پانی نایاب اور مچھروں سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ رات کو گرمی و حبس سے لوگوں کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے لوگ دماغی بیماریوں میں مبتلا اور چڑچڑاپن کا شکار ہو رہے ہیں۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کے کاروبار زندگی بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب 14500 میگاواٹ کے مقابلے میں بجلی کی مجموعی پیداوار 9000 میگاواٹ حاصل ہوئی۔ جس سے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :