دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک
جمعرات 18 ستمبر 2014 20:49
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے شروع ہونے والا آپریشن ضرب عضب بھرپور کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے۔
(جاری ہے)
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، اسماعیل خیل اور زیروم میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 23 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دہشتگردوں کے بڑی تعداد میں ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے اسلحہ اور بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.