کراچی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں سو نے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ،

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت 47 ہزار 650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 842 روپے پر آگئی

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:40

کراچی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں سو نے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سو نے کی فی اونس قیمت میں کمی کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی برقرار رہا جس کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 13 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1224 ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی، حیدرآباد، لاہور،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 800 روپے سے کم ہوکر 47 ہزار 650 روپے ہوگئی اس طرح 128 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 842 روپے پر آگئی جبکہ ملک بھر صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 740 روپے کی سطح پر جمعرات کے روز بھی برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :