کراچی،انٹربینک میں ڈالر کی قدرمستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھربڑھ گئی،

انٹربینک میں قیمت خرید102.75 اورفروخت 102.80روپے کی سطح پر برقرار، اوپن مارکیٹ میں قدر15پیسے بڑھ گئی ،قیمت خرید102.45 اور فروخت 102.65 روپے ہوگئی

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:49

کراچی،انٹربینک میں ڈالر کی قدرمستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک بار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرایک بار پھربڑھ گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید102.75روپے اورقیمت فروخت 102.80روپے کی سطح پر برقراررہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید102.30روپے سے بڑھ کر102.45روپے اورقیمت فروخت102.50روپے سے بڑھ کر102.65روپے ہوگئی اسی طرح 25پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید166.75روپے سے بڑھ کر167روپے اورقیمت فروخت167روپے سے بڑھ کر167.25روپے جاپہنچی تاہم75پیسے کی نمایاں کمی سے یورو کی قیمت خرید132.50روپے سے کم ہوکر131.75روپے اورقیمت فروخت132.75روپے سے کم ہوکر132روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزاوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب5،5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 28.05روپے سے کم ہوکر28روپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت27.45روپے سے کم ہوکر27.40روپے پرآگئی۔

متعلقہ عنوان :