بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی 64 سال کی ہوگئیں

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:19

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی 64 سال کی ہوگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی 64 سال کی ہوگئیں۔ فلم ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارہ شبانہ اعظمی نے جو کردار کیا اسے یادگار بنادیا۔1950میں بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں پیدا ہونے والی شبانہ اعظمی معروف شاعر کیفی اعظمی کی صاحبزادی ہیں۔

(جاری ہے)

شبانہ اعظمی نے 1974میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور امراکبرانتھونی ،فاصلہ ،تھوڑی سی بے وفائی اور معصوم جیسی کامیاب فلمیں دیں۔1984 میں وہ معروف شاعر، نغمہ نگار اور فلمی اسکرپٹ رائٹر جاوید اخترکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کے دو بچے فرحان اختر اور زویا اختر بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔شبانہ اعظمی کا فلمی سفر جاری ہے اور آرٹ فلموں میں ان کا نام آج بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے۔