شوبز میں آنے سے پہلے اےئرلائن میں ائیرہوسٹس تھی ، سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:43

شوبز میں آنے سے پہلے اےئرلائن میں ائیرہوسٹس تھی ، سینئر اداکارہ شگفتہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈائریکٹر کا ظم پاشا نے مجھے شوبز میں متعارف کروایا آج میں جو کچھ ہوں انہی کی وجہ سے ہوں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد اےئرفورس میں تھے اور میں شوبز میں آنے سے پہلے میں اےئرلائن میں ائیرہوسٹس تھی ۔

(جاری ہے)

18سال کی عمر میں نے اپنے فنی کیرئیر کا پہلا یادگا ر کردار ادا کیا ، مجھے گجراتی ہونے پرفخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں جو دھرنوں کی سیاسست چل رہی ہے جب کسی عمارت کی بنیاد ہی ٹھیک نہ ہوتو عمارت کیسے کھڑی رہ سکتی ہے ۔دونوں جماعتوں کومذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلوکاروں میں مجھے منی بیگم پسند ہیں ۔ پروگرام کے میزبان نعمان اعجا ز کی فرمائش پر شگفتہ اعجاز نے گانا گاکر سنایا جس پر ہال میں موجود حاضرین نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کو زبردست داد دی ۔

متعلقہ عنوان :