Live Updates

اصل شہرت پی ٹی آئی کے ذریعے ہی ملی ہے، ڈی جے بٹ

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:59

اصل شہرت پی ٹی آئی کے ذریعے ہی ملی ہے، ڈی جے بٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) آصف بٹ، جو ڈی جے بٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں ، ان کی اصل وجہ مقبولیت پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔ وہ خود کہتے ہیں کہ اسی جماعت کی وجہ سے وہ پہلے پاکستان میں مشہور ہوئے اور پھر دنیا بھر میں۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے کہا کہ میں سامنے کم ہی آتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہیں جنہوں نے محنت سے اپنے آپ کو بنایا۔

اگرچہ وہ لاہور میں مشہور تھے ، لیکن اصل شہرت کی شروعات تو 2011 میں ہوئی۔ بتایا کہ میری پہلی بار خان صاحب سے ملاقات ہوئی اور طے ہوا کہ میں اپریل میں ان کے پشاور کے جلسے میں موسیقی اور ساونڈ سسٹم کا کام سنبھالوں گا۔ انھوں نے ڈرون کے بارے میں بات کرنی تھی اور میں نے موقع کی مناسبت سے نصرت فتح علی صاحب کی آلاپ کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

یقین کریں جب خان صاحب بول رہے تھے اور یہ آلاپ پیچھے چلی تو لوگ رونے لگے۔

گزشتہ ہفتے ڈی جے بٹ کو دیگر پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ جب اپنی گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہیں تو غصہ آجاتا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ ان کے شریف خاندان کے پانچ گھرانوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے کئی فنکشنز میں ڈی جے کے طور پر کام کیا ہے ، اور انہی کی بدولت لاہور کے ماڈل ٹاون علاقے کی ایک مارکیٹ کے صدر منتخب ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :