عمران کا اعلان سول نافرمانی، جہانگیر ترین نے بجلی کے تمام بل جمع کرا دئیے

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:12

عمران کا اعلان سول نافرمانی، جہانگیر ترین نے بجلی کے تمام بل جمع کرا ..

اسلام آباد ،ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) ملتا ن الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزارت پانی و بجلی کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے تمام گھریلو اور تجارتی کنکشنز کے ماہ اگست تک کے بل ادا ہوچکے ہیں۔ میپکو کی جانب سے جہانگیر ترین کے 40 گھریلو، 28 ٹیوب ویل، 2 کاٹن فیکٹری، ایک کولڈ سٹوریج اور 4 شوگر ملز کے بجلی کے بل ادا ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں جہانگیر ترین کے 75 میٹروں کے حوالہ نمبر دیئے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کے قریبی رفقاءاورممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز ، ممبر قومی اسمبلی وحید اصغر ، ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب ، اسحاق خان خاکوانی سمیت اہم رہنماﺅں نے بھی بجلی کے بل جمع کروا دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ کوئی رہنما ءاور کارکن بجلی اور گیس کے بل جمع نہ کروائے ۔

متعلقہ عنوان :