اوباما کی دہشت گردی کیخلاف پالیسی پر 50 فیصد سے زائد امریکی اعتماد نہیں کرتے، سروے
جمعہ 19 ستمبر 2014 14:17
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) امریکی صدر بارک اوباما کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ امریکیوں کی بڑی تعداد نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مقبول اخبار نیویارک ٹائمز نے صدر اوباما کی پالیسیوں کے حوالے سے عوامی رائے جاننے کے لئے ایک سروے کیا جس کے مطابق 50 فیصد سے زائد لوگوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے صدر اوباما کی پالیسیوں پرعدم اعتماد کا اظہار کیا اور صرف 41 فیصد عوام کا خیال تھا کہ امریکی حکومت کی پالیسیاں درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔
عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش کے خلاف امریکی پالیسی پر بھی عوام نے اوباما پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور 48 فیصد عوام کا خیال تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لئے امریکی پالیسی درست نہیں جب کہ 39 فیصد عوام نے صدر اوباما کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
اسی طرح سروے میں داعش کے خلاف شام میں فضائی کارروائی کے حوالے سے 69 فیصد عوام کا خیال ہے کہ شام میں فضائی کارروائی ضروری ہے جب کہ 55 فیصد نے عراق اور شام میں فوجی بھیجنے اور فضائی کارروائی کی مخالفت کی جب کہ گزشتہ روز ہی امریکی صدر بارک اوباما نے اعلان کیا کہ عراق میں زمینی کارروائی کے لئے فوجی نہیں بھیجے جائیں گے۔
اسی طرح امریکا کے 55 فیصد عوام کا ماننا ہے کہ صدر اوباما کے پاس دہشت گردی کے خاتمے اور داعش سے نمٹنے کے لئے کوئی واضح حکمت عملی نہیں جب کہ 57 فیصد عوام کا خیال ہے کہ صدر اوباما نے کوئی سخت پالیسی نہیں اپنائی جس کی وجہ سے داعش کے جنگجو اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر بارک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ عراق میں داعش کے خلاف زمینی کارروائی کے لئے فوجی نہیں بھیجنے کے بجائے صرف فضائی کارروائی کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.