چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد دھرنے ختم کرانے میں حکومت کی دلچسپی ختم ہو گئی ہے ،سکندر شاہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 16:03

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کا نفاذ ہمارا نصب العین ہے قادری اسلام کا نام لے کر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں سارا دن کینیڈا اور یورپ کے گن گانے والے اسلامی نظام کے داعی نہیں ہو سکتے موجودہ صورتحال پیچیدہ ہوتی جارہی ہے جب سے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو اہے تب سے دھرنے ختم کرانے میں حکومت کی دلچسپی ختم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دھرنوں کی طوالت میں اضافہ ہوتو جارہا ہے دھرنے سیاسی طور پر تو فلاپ شو ہیں لیکن ان دھرنوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ملکی میعشت کی مضبوطی کے لئے دھرنوں کوختم کرایا جائے جس کا جو جائز اور آئینی مطالبہ ہے اسے ضرور پورا کیا جائے پرویز مشرف کی نے ملکی سلامتی کا سودا کیا ایک فون پر انہوں نے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا مشرف کے جرائم کی فہرست طویل ہے مشرف کی حمایت میں بات کر کے مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی بند کی جائے مشرف کی رہائی سے ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں لگ نفرت کی آگ میں اضافہ ہو جائے گا اس لئے مشرف کو کسی قسم کی رعائیت نہ دی جائے پوری قوم یکسوئی کے ساتھ دھرنوں کی مخالف ہے کراچی دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ٹارگٹ کلرز بے خوف ہو کر قتل و غارت گری میں مصروف ہیں ٹارگٹڈآپریشن بظاہر ناکامی سے دوچار ہے حکومت ازسر نو حکمت عملی مرتب کرے محرم الحرام کے حساس ایام کی آمد قریب ہے اس سے قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ اون ہونا گہری سازش کا حصہ ہے پاکستان مخالف قوتیں دھرنے سے مایوس ہوچکی ہیں اب نئی سازشوں بالخصوص دہشت گردی کا بازار مزید گرم ہوسکتا ہے حکومت کو مزید چوکنا رہنا ہوگا اپوزیشن کا سیاسی جرگہ واضح حکمت عملی اپنائے تینوں فریق میں جو بات نہیں مان رہا اس کا میڈیا پر اعلان کیا جائے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے انہوں نے کہا کہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کی خصوصی ہدایت پر پوری جماعت سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کوشاں ہے اپنے وسائل سے بڑھ کر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کوشش کی جارہی ہیں اس موقع پر مولانا عمران فتح ،مولانا اصغرتھیبو ، محمد اسحاق منگریو ،حاجی کریم بخش بلوچ ،کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،سید ابراہیم شاہ ، تاج محمد بروہی ، مولانا عبدلرزاق بلوچ ،عبداللہ راجپوت ،حافظ رضوان عباسی ودیگررہنما بھی موجو دتھے