ٹنڈوالہیار، جنرل (ر)محمد یوسف قائم خانی کی نذیر قائم خانی سے ملاقات ،قائم خانی برادری کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:45

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء )ریٹائرڈ وائس چیف آف اسٹاف جنرل محمد یوسف قائم خانی کی ٹنڈوالہ یار آمد کے موقع پر قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمین حاجی ٹھاکر نذیر قائم خانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات قائم خانی برادری کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ٹھاکر نذیر خان قائم خانی سے جنرل (ر)محمد یوسف قائم خانی کی تقریب ۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ وائس چیف آف اسٹاف جنرل محمد یوسف قائم خانی ٹندوالہ یار گزشتہ روز ٹنڈوالہ یارکا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر انھوں نے قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآبادبورڈ کے چیرمین حاجی ٹھاکر نزیر خان قائم خانی کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی ۔ریٹائرڈ وائیس چید آف اسٹاف جنرل مھمد یوسف قائم خانی اور قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمین حاجی ٹھاکر نزیر قائم خانی کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاکستان بھر کے قائم خانی برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ قائم خانی برادری کے نوجوانوں اور بلخصوص غریب قائم خانی کی حالت زار کو بہت بنانے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریٹائرڈ وائس آف چیف اسٹاف جنرل محمد یوسف قائم خانی نے کہا کہ قائم خانی قوم بہادری کے معاملے میں دنیا میں جانی و پہچانی جاتی ہے ۔قیام پاکستان سے لیکر آج تک قائم خانی قوم نے وطنِ عزیز کے دفاع اور اس کے استحکام اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تمام عوام قائم خانی برادری کو بہادر اور وفادار قوم کا لقب دیتی ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان بلکہ دنیا کی تمام عوام قائمخانی ویلفئیر ٹرسٹ کے تحت پاکستان بھر میں رہائش پزیر قائم خانی قوم کے روشن مستقبل اور نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول اور غریب افراد کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں اس موقع پر قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد بورڈ کے چیرمین حاجی ٹھاکر نزیر خان قائم خانی نے کہا کہ پاکستان قائم خانی ویلفئیر ٹرسٹ کے قیام سے قائم خانی برادری کے مسائل کے حل میں بہتری آرہی ہے پاکستان قائم خانی ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے قائم خانی نوجونوں کوہنر مندی کے کورس کرانا خووش آئندہ عمل ہے جس سے قائم خانی برادری کے جوانوں کی صلاحیتوں میں مذید اضافہ کرے گا انھوں نے مزید کہا کہ قائم خانی قوم پاکستا ن کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی ایک دلیر وسپر قوم ہے جس پر ہمیں اپنی قام پر ناز و فخر ہے پاکستان قائمخانی ویلفئیر ٹرسٹ کو مظبوط بنانے کے لئے ٹنڈوالہ یار کے قائم خانی برادری کسی سے پیچھے نہیں رہے گی اور اس ویلفئیر میں بھرپور طریقے سے مالی امداد فراہم کرے گئی تاکہ پاکستان بھر کت قائمخانی کی مدد کو ممکن بنایا جاسکے بعدازاں ریٹائرڈ جنرل محمد یوسف قائخانی نے حاجی ٹھاکر نزیر قائم خانی سے ان کی ہمشیراہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے جنت مقام میں اعلیٰ درجات کی لئے دعا کی اس موقع پر ریٹائرڈ جنرل محمد یوسف قائم خانی حاجی ٹھاکر نذیر خان قائم خانی کی برادر ی خدمت کو بے حد سراہا ۔