Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کو باغ مزار قائد میں جلسے کی اجازت

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:57

پاکستان تحریک انصاف کو باغ مزار قائد میں جلسے کی اجازت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کو باغ مزار قائد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو شہر قائد میں جلسے کی درخواست دی گئی تھی جو منظور کرلی گئی، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی باغ مزار قائد میں جلسہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے جبکہ اتوار کو کراچی میں جلسہ عام سے عمران خان بھی خطاب کریں گے۔ س

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات