کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں11ارب89کروڑ روپے سے زائد کی کمی، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس78.36پوائنٹس کمی سے 30015.80پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 19 ستمبر 2014 18:32

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں11ارب89کروڑ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ، کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی اتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 30000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب89کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.51فیصدکم جبکہ57.76فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل، بینکنگ ،سیمنٹ اور آٹوموبائل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس30182پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس78.36پوائنٹس کمی سے 30015.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 412کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 238کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،157کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں11رب 89کروڑ 75لاکھ 5ہزار 214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب97ارب 90کروڑ29لاکھ 68ہزار 417روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں15کروڑ 2لاکھ 24ہزار 400شیئرز رہیں جو جمعرات کے مقابلے میں3کروڑ64لاکھ 21ہزار94شیئرز کم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت417.15روپے اضافے سے 8767.15روپے اورصنوفائی ایونٹٹس کے حصص کی قیمت37.52روپے اضافے سے 787.94روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت 210.41روپے کمی سے11024.59جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت30.01روپے کمی سے 7849.99روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو لافارج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ86لاکھ50ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 3پیسے کمی سے17.04روپے جبکہ سمٹ بینک کی سرگرمیاں1کروڑ1لاکھ77ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت42پیسے اضافے سے3.60روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 82.22پوائنٹس کمی سے 20611.99پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 251.01پوائنٹس کمی سے 48868.74جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 34.39پوائنٹس کمی سے 22011.88پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :