تھائی ائیر لائنزنے ناقص سروس پر پی آئی اے سے معاہدہ ختم کر دیا،پی آئی اے کو سالانہ آٹھ سے دس لاکھ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑیگا

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:36

تھائی ائیر لائنزنے ناقص سروس پر پی آئی اے سے معاہدہ ختم کر دیا،پی آئی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) تھائی ائیر لائنزنے ناقص سروس مہیا کرنے پر 19سال بعد پی آئی اے کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی ائیرلائنز کو کمپیوٹر سسٹم اپ گریڈ نہ ہونے پرشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

قومی ائیر لائنز تھائی ائیر لائنز کو ہینڈلنگ کی سروس مہیا کرتی تھی جبکہ سروسز مہیا کرنے پر تھائی ائیر لائنزہر پرواز پر پی آئی اے کو 2700ڈالر دیتی تھی۔ معاہدہ ختم ہونے پر قومی ائیر لائنزکو سالانہ آٹھ سے دس لاکھ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :