پڑھے لکھے اور اعلی تعلیم یافتہ افراد کی ملک کو ضرورت۔ حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور شعبہ تعلیم سے وابستہ بیرون ملک مقیم سرکاری ملازمین کی بیرون ملک رخصت میں توسیع پر پابندی عائد کر دی
جمعہ 19 ستمبر 2014 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پڑھے لکھے اور اعلی تعلیم یافتہ افراد کی ملک کو ضرورت۔حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور شعبہ تعلیم سے وابستہ بیرون ملک مقیم سرکاری ملازمین کی بیرون ملک رخصت میں توسیع پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ کے ذمہ داروں کوبیرون ملک رخصت دینے یا اس میں کسی بھی قسم کی توسیع کرنے سے قبل پیشگی منظوری ایوان وزیر اعلی سے حاصل کرنے کی ہدایات جاری۔
پابندی کا اطلاق صوبائی، ضلعی، خود مختار اداروں، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس پر بھی یکساں طور پر ہو گا۔معتبر اور مصدقہ ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کے سبب ہونے والی ایک بڑے پیمانے پر تباہی اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والی بیماریوں سے نبر د آزما عوام کو ”ڈور ٹو ڈور“ جا کر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف نے محکمہ صحت سے صوبہ بھر کے ڈاکٹرز کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کی،مذکورہ فہرستیں مرتب ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز عرصہ 3سال ، 4سال،6سال،اور9سال سے بیرون ملک رخصت پر ہیں، ان میں سے ایک بڑی تعداد میں ایسے ڈاکٹرز بھی موجود ہیں جو ہر دور میں کسی نہ کسی حوالے سے سیا سی اثر رسوخ کی بناء پر محکمہ صحت کی پالیسیوں سے بالا تر رہتے ہوئے بیرون ملک مقیم ہیں اور ڈالروں، پاؤنڈز میں نہ صرف تنخواہیں وسول کر رہے ہیں بلکہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جان بھی چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.