22سال قبل لاپتہ ہونیوالا سعودی شہری کراچی سے مل گیا ،

عبداللہ ال تویجری اپنے رشتہ داروں کے ساتھ وطن واپس بھیج دیا گیا ، سعودی سفیر

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:04

22سال قبل لاپتہ ہونیوالا سعودی شہری کراچی سے مل گیا ،

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان میں22 سال قبل پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والا سعودی شہری عبداللہ ال تویجری آخر کار کراچی کے ایک اولڈ ہوم سے مل گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں سعودی قونصل خانے نے شہری کو تلاش کرنے کی تصدیق کردی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر گورنر سندھ ، سیکورٹی حکام، وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں اور خیراتی اداروں سے رابطہ کیا۔

حکام نے کراچی کی تمام جیلوں کو بھی چھان مارا۔ آخر کا ر وہ کراچی میں مالٹا کی ایک شہری خاتون کے اولڈہوم سے مل گئے۔حکام کے مطابق عبداللہ ال تویجری کی صحت اچھی تھی اور حکام نے اس وقت تک اپنے پاس ٹھہرایا جب تک ان کے خاندان کے افراد اسے لینے پاکستان نہیں آئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل فالح ال راحیلے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

عبداللہ ال تویجری کے خاندان نے ابتدائی تلاش کے بعد اس کے ملنے کی امید ختم کردی تھی۔ال توویجری کے بھائی نے اس کی شکل وصورت کی مکمل تفصیل فراہم کی۔سعودی سفیر ال راحیلے نے اس کی تلاش کیلئے خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ اور نائب وزیر خارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کا شکریہ ادا کیا۔لاپتہ سعودی شہری عبداللہ ال تویجری کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پربلوچستان میں قید کردیا گیا تھا اور رہائی ملنے کے بعد اس نے اولڈ ہوم والوں سے رابطہ کیا۔

متعلقہ عنوان :