بلاول بھٹو زرداری کا ملتان کا دورہ وی آئی پی رہا، فول پروف سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:20

بلاول بھٹو زرداری کا ملتان کا دورہ وی آئی پی رہا، فول پروف سکیورٹی اور ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جمعے کے روز ملتان کا دورہ وی آئی پی رہا وہ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچے ‘ ملتان ائیرپورٹ میں انہیں ملتان میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر فول پروف سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جس میں پولیس کی پچاسیوں گاڑیوں اور ایمبولینسز اور 1122 کی گاڑیاں شامل ر ہیں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پولیس کی گاڑیوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی بھی پچاسیوں گاڑیاں ان کے قافلے میں ہمراہ تھیں بعد ازاں انہوں نے دوپہر کا لنچ بھی گیلانی ہاؤس میں کارکنوں کے ہمراہ کرنے کی بجائے وی آئی پی شخصیات سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ‘ شیری رحمن‘ مخدوم شہاب الدین اور گیلانی فیملی کے ہمراہ کیا جبکہ کارکن تین بجے سے سات بجے تک بلاول بھٹو زرداری کا انتظار گیلانی ہاؤس میں کرتے رہے اس موقع پر کارکنوں کی ٹیبلز پر بھی امپورٹڈ پھول رکھے گئے۔

متعلقہ عنوان :