لاہور‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی، گلو بٹ کا فرد جرم ماننے سے انکار ، عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا،ملزم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:32

لاہور‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی ہے ، دوسری طرف گلو بٹ نے عدالت کی جانب سے فرد جرم ماننے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا جن کی گواہی کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

گلو بٹ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں گلو بٹ پر فرد جرم عائد کی۔واضح رہے کہ گلو بٹ پر دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے مقدمات درج ہے جب کہ گزشتہ سماعت کے دوران فیصل ٹاوٴن پولیس نے گلوبٹ کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :